پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 35 روپے تک کی بڑی کمی کا امکان
پیٹرول کی قیمت میں 20 روپے فی لیٹر کمی کی سمری ارسال
ویب ڈیسک
|
29 May 2026
ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، جس کے باعث عوام کو ریلیف مل سکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق آئندہ قیمتوں کے تعین میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں تقریباً 20 روپے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 35 روپے تک کمی کی تجویز زیر غور ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں کمی کا انحصار اس بات پر بھی ہوگا کہ حکومت پیٹرولیم لیوی اور دیگر ٹیکسوں میں کوئی تبدیلی کرتی ہے یا نہیں۔
اطلاعات کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے نئی قیمتوں سے متعلق اپنی سفارشات وزارتِ پیٹرولیم کو ارسال کر دی ہیں۔ حتمی منظوری وزیراعظم کی جانب سے دی جائے گی، جس کے بعد نئی قیمتوں کا باضابطہ اعلان متوقع ہے۔
Comments
0 comment