3 hours ago
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ
پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 77 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے
ویب ڈیسک
|
17 Aug 2026
اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا، جس کے بعد پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل مزید مہنگا ہوگیا۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 77 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 331 روپے 20 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 47 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 390 روپے 42 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
نئی قیمتوں کا اطلاق نوٹیفکیشن میں دی گئی مدت کے مطابق ہوگا۔
Comments
0 comment