6 hours ago
ترکیہ کے معروف اداکار کی گھر سے لاش برآمد
Webdesk
|
6 Sep 2026
انقرہ:ترکیہ کے معروف اداکار سرحات مصطفی کیلیچ کو ان کے گھر میں مردہ دریافت کیا گیا ہے۔استنبول کے ضلع Kathane میں واقع اپارٹمنٹ میں اداکار کو 5 ستمبر کو ان کی گرل فرینڈ نے مردہ دریافت کیا۔
ان کی گرل فرینڈ اوزلم ای (پورا نام سامنے نہیں آیا) نے 51 سالہ اداکار کو گھر کے ایک کمرے کی کرسی میں بے حس و حرکت بیٹھے ہوئے پایا۔ یہ خاتون 3 ستمبر سے سرحات کیلیچ سے رابطہ کرنے کی کوشش کر رہی تھیں مگر ایسا ممکن نہیں ہوسکا، تو وہ انہیں دیکھنے کے لیے وہاں پہنچی تھیں۔
جب گھر کے اندر انہوں نے دیکھا کہ اداکار سانس نہیں رہے تو مدد کے لیے ایمرجنسی سروس سے رابطہ کیا۔طبی ٹیموں نے وہاں پہنچ کر تصدیق کی کہ اداکار کا انتقال ہوچکا ہے۔
اوزلم ای نے پولیس کو بتایا کہ ان کے بوائے فرینڈ کو لمفک کینسر کا سامنا تھا۔اداکار کی پراسرار موت کے بعد پولیس کی جانب سے اس کے حوالے سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔ابتدائی معائنے میں کسی جسمانی حملے کے آثار یا کھلے زخم دریافت نہیں ہوئے۔
حکام کی جانب سے میت کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا تاکہ موت کی حقیقی وجہ کا تعین کیا جاسکے۔اداکار کی پیدائش 1975 میں ہوئی تھی اور وہ ترکیہ کے معروف فلمی و ٹی وی اداکار تھے۔
1998 میں تھیٹر سے انہوں نے اپنے فنی سفر کا آغاز کیا تھا جبکہ 2014 میں ان کی فلم کچ یوکوسو نے کانز فلم فیسٹیول کا ایوارڈ جیتا۔اس کے بعد مختلف ٹی وی سریز جیسے سوز، کورلوش عثمان، محمد فاتح اور متعدد میں کام کیا اور دنیا بھر میں ان کے مداحوں کی تعداد کافی زیادہ ہے۔
Comments
0 comment