بہاولپور سے گھومنے کیلیے کراچی آنے والا بے گناہ نوجوان پولیس اغوا میں قتل

11 hours ago

بہاولپور سے گھومنے کیلیے کراچی آنے والا بے گناہ نوجوان پولیس اغوا میں قتل

3 اے ایس آئیز سمیت 7 پولیس اہلکار معطل، نوجوان کو بدھ کے روز عائشہ منزل سے اٹھایا تھا
بہاولپور سے گھومنے کیلیے کراچی آنے والا بے گناہ نوجوان پولیس اغوا میں قتل

ویب ڈیسک

|

24 Oct 2025

پنجاب کے علاقے بہاولپور سے گھومنے کیلیے کراچی آنے والے نوجوان کو پولیس نے 48 گھنٹوں تک اغوا کر کے رکھا اور پھر مبینہ طور پر بدترین تشدد سے مار دیا۔

تفصیلات کے مطابق اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (SIU) کی حراست میں بہاولپور کے ایک نوجوان کی ہلاکت کے خلاف ورثا نے سی آئی اے سینٹر صدر کے باہر شدید احتجاج کیا اور پولیس پر تشدد کے ذریعے قتل کا الزام عائد کیا۔

ورثا کے مطابق، متوفی عرفان اپنے دوستوں کے ہمراہ کراچی سیر و تفریح کے لیے آیا تھا۔ جسے بدھ کی صبح عائشہ منزل کے قریب ناشتہ کے بعد ویڈیو بنانے پر ایس آئی یو پولیس نے انہیں مشکوک سمجھ کر حراست میں لیا اور تمام موبائل فونز بند کردیے۔

 بعد ازاں عرفان کی لاش جناح اسپتال میں جمع کرا دی۔

پولیس کے مطابق، اسپتال انتظامیہ نے پولیس کو اطلاع دی تھی کہ نامعلوم شخص کی لاش لائی گئی ہے، جس پر ڈیوٹی افسر موقع پر پہنچا تو وہاں ایس آئی یو صدر پولیس بھی موجود تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی ابتدائی رپورٹ مجسٹریٹ کو پیش کردی گئی ہے۔

ایس ایس پی ایس آئی یو امجد شیخ نے تصدیق کی کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، جب کہ 3 افسروں سمیت سات پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا ہے۔

اہلخانہ نے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں اور ذمہ داروں کو سزا دی جائے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!