قبائلی ضلع اورکزئی کی تاریخ میں پہلی بار خاتون اسسٹنٹ کمشنر تعینات

قبائلی ضلع اورکزئی کی تاریخ میں پہلی بار خاتون اسسٹنٹ کمشنر تعینات

اسسٹ کمشنر زہرہ نور اپنے امور دینے کیلیے پُرعزم ہیں جبکہ مقامی خواتین نے اس تعیناتی کو امید کی کرن قرار دیا ہے
قبائلی ضلع اورکزئی کی تاریخ میں پہلی بار خاتون اسسٹنٹ کمشنر تعینات

آفتاب مہمند

|

19 Dec 2023

خیبرپختونخوا کے قبائلی علاقوں میں خواتین بھی آگے بڑھ کر اب سرکاری امور انجام دے رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں محکمہ صحت، محکمہ پولیس اور تعلیم کے بعد اب انتظامی عہدوں پر بھی خواتین اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں۔

پختونخوا کے شہری علاقوں کے بعد اب تاریخ میں پہلی بار قبائلی ضلع اورکزئی میں خاتون اسسٹنٹ کمشنر کو تعینات کردیا گیا ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر زہرہ نور کا کہنا ہے کہ وہ انتظامی امور چلانے کیلیے نہ صرف پُرعزم ہیں بلکہ خواہش رکھتی ہیں کہ اُن کی وجہ سے عوام کو ریلیف ملے۔انہوں نے کہا کہ خواتین کو اب آگے بڑھ کر اپنی صلاحیتوں کا لوہا خود بھی منوانا پڑے گا۔

اس تعیناتی پر اورکزئی ضلع کی خواتین بہت خوش ہیں اور انہوں نے زہرہ نور کی تعیناتی کو امید کی ایک کرن قرار دیا ہے۔

اس سے قبل 17 گریڈ کی افسر زہرہ نور اسسٹنٹ کمشنرکانپور اور ہرپور کے عہدے پر بھی کام کرچکی ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!