قاری کی مدرسے کے کمسن طالب علم سے بدفعلی، زبان بندی کیلیے سنگین نتائج کی دھمکیاں
قاری نے تلہ کنگ میں بچے کو زیادتی کا نشانہ بنایا، مریم نواز کا نوٹس
Webdesk
|
5 Jan 2025
پنجاب کے شہر تلہ گنگ میں قاری نے مدرسے کے کم عمر طالب علم کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
تفصیلات کے مطابق قاری نے 14 سالہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور اُسے زبان بند رکھنے کیلیے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں تاہم بچے نے اپنے والد کو سارے معاملے سے آگاہ کیا جس پر والد نے مقدمہ درج کرایا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے بچے سے مبینہ زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لیا اور چائلڈ پروٹیکشن بیورو راولپنڈی کی ٹیم کو متاثرہ بچے اور لواحقین سے فوری رابطے کی ہدایت کی۔
انہوں نے کہا کہ واقعہ بہت زیادہ افسوسناک ہے، پولیس نے ملزم کیخلاف کارروائی کا آغاز کردیا جبکہ ہم بچے کی ہر ممکن معاونت کررہے ہیں۔
Comments
0 comment