رمضان کے پہلے روز ملتان میں قیامت صغریٰ، ایک گھر کے 7 افراد سمیت 9 جاں بحق

رمضان کے پہلے روز ملتان میں قیامت صغریٰ، ایک گھر کے 7 افراد سمیت 9 جاں بحق

ملتان میں تین منزلہ رہائشی عمارت گر پڑی
رمضان کے پہلے روز ملتان میں قیامت صغریٰ، ایک گھر کے 7 افراد سمیت 9 جاں بحق

Webdesk

|

12 Mar 2024

منگل کی صبح ملتان کے علاقے حرم گیٹ میں تین منزلہ رہائشی عمارت گرنے سے ایک ہی خاندان کے سات افراد سمیت کم از کم نو افراد جاں بحق ہو گئے۔

 ریسکیو اور پولیس حکام کے مطابق عمارت کے ملبے تلے 19 افراد دب گئے۔

 ان کا کہنا تھا کہ 9 لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ 3 گھنٹے کے ریسکیو آپریشن کے بعد ملبے سے دو زندہ ریسکیو کئے گئے ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق تین منزلہ عمارت حرم دروازے پر محلہ جاودیاں کے قریب واقع تھی۔

 ریسکیو اہلکار نے جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 40 سالہ فہیم عباس، 15 سالہ دانش، 14 سالہ وسیم، 13 سالہ کومل اور بختاور اور 2 سالہ امیر علی کے نام سے کی ہے۔

 تاہم، پولیس نے کہا کہ عمارت کے گرنے کی وجہ کا تعین انکوائری کے بعد کیا جائے گا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!