راولپنڈی میں 9 سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے والا درندہ گرفتار
ویب ڈیسک
|
13 Apr 2024
راولپنڈی میں 9 سالہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے درندہ صفت شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
راولپنڈی میں سول لائنز پولیس نے کارروائی کر کے 9 سالہ بچے سےزیادتی کرنے والا جنسی درندے کو گرفتار کرلیا۔
مدعی مقدمہ ( متاثرہ کے والد) کی مدعیت میں درج مقدمے میں کہا گیا ہے کہ ملزم محمد سلیم نے میرے 9 سالہ بیٹے کو زیادتی کانشانہ بنایا۔
سول لائنز پولیس نے متاثرہ بچے کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ملزم سلیم کو گرفتار کر لیا۔
ایس ایچ او تھانہ سول لائنز کے مطابق متاثرہ بچے کا میڈیکل پراسیس کروایا گیا ہے ، ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز نے کہا کہ بچوں اور خواتین کے ساتھ زیادتی پر زیرو ٹالیرنس پالیسی ہے جسے ہمہ وقت یقینی بنایا جائے گا اور واقعے میں ملوث ملزم کو سخت سزا دلوائی جائے گی۔
Comments
0 comment