راولپنڈی میں شوہر نے غیرت کے نام پر بیوی کو قتل کر کے لاش دفنا دی
ویب ڈیسک
|
28 Aug 2024
راولپنڈی میں غیرت کے نام پر بیوی کو قتل کر کے لاش کھیت میں دفنانے والے سفاک ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
ٹیکسلا کی پولیس کے مطابق مقتولہ کے والد محمد اعظم نے بیٹی کی گمشدگی پر رپورٹ درج کروائی جس پر پولیس نے شوہر کو تفتیش کیلیے حراست میں لیا تو اُس نے اپنے گھناؤنے جرم کا اعتراف کیا۔
شوہر نے بتایا کہ اُس نے غیرت کے نام پر بیوی کو بلیچے کی مدد سے قتل کیا اور لاش کو گھر کے قریب کھیت میں دفن کردیا تھا۔ پولیس نے لاش اور آلہ قتل برآمد کرلیا۔
والد کی مدعیت میں درج مقدمے میں کہا گیا ہے کہ بیٹی پر شوہر چند ماہ سےبدچلنی کا الزام لگاتا تھا جس کا مقتولہ نے اپنی بہنوں کو بھی بتایا۔
بیٹی کے گھر پہنچنے پر علم ہوا کہ ملزم نے اہلیہ کو بیلچہ مارکرقتل کر دیا،لاش کہیں دفن کر دی۔ استفسار کرنے پر اُس نے واقعے کو ٹریفک حادثے کا رنگ دینے کی کوشش کی۔
پولیس نے مقتولہ کی لاش نکال کر پوسٹمارٹم کے لئے ٹی ایچ کیو منتقل کردی۔
Comments
0 comment