بابر اعظم نے پی ایس ایل کے ایک سیزن میں زیادہ رنز بنانےکا ریکارڈ برابر کر دیا
بابر اعظم پی ایس ایل 2026 میں10 اننگز میں 588 رنز بناچکے ہیں۔
Webdesk
|
28 Apr 2026
کراچی: پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے ایک سیزن میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ برابر کر دیا۔
منگل کو پی ایس ایل کوالیفائر میں بابر اعظم نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف 59 گیندوں پر شاندار 103 رنز کی اننگز کھیلی۔
بابر اعظم پی ایس ایل 2026 میں10 اننگز میں 588 رنز بناچکے ہیں۔
اس کے ساتھ ہی بابر اعظم نے ایک سیزن میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا فخر زمان کا ریکارڈ برابر کر دیا۔
Comments
0 comment