کراچی میں بچے کے اغوا کی کوشش ناکام، گروہ کا کارندہ رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

ویب ڈیسک
|
29 Jan 2025
پیرآباد کے علاقے فرنٹئیر کالونی کے مکینوں نے بچے کو اغوا کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔
تفصیلات کے مطابق فرنٹیئر کالونی میں ایک شخص نے 11 سالہ لڑکے اویس کو اغوا کرنے کی کوشش کی تو علاقہ مکینوں نے اسے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔
ملزم نے بچے کے اغوا کا اعتراف کی تو علاقہ مکینوں نے صحیح سے اسکی مرمت کی اور پھر پولیس کو بلاکر ملزم کو اسکے حوالے کردیا۔
پولیس کے مطابق ملزم جنت گل ولد محمد صدیق کو پکڑ کر پیرآباد پولیس کے حوالے کر دیا ، گرفتار ملزم کے خلاف متاثرہ بچے کے والد امین تاج کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔
گرفتار ملزم کا تعلق بچے اغوا کرنے والی گروہ سے ہے۔ پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزم سے گارڈن سمیت دیگر علاقوں سے آغوا کیے جانے والے بچوں اور دیگر اغوار کاروں کے بارے میں تفتیش جاری ہے ۔
Comments
0 comment