صوفیا خان کی دوسری شادی کا بھی طلاق پر اختتام

صوفیا خان کی دوسری شادی کا بھی طلاق پر اختتام

انہوں نے مداحوں سے اپیل کی کہ کوئی ان سے ذاتی سوالات نہ کرے
صوفیا خان کی دوسری شادی کا بھی طلاق پر اختتام

Webdesk

|

14 Sep 2025

پیرس: پاکستانی نژاد جرمن ماڈل صوفیا خان المعروف فیا خان نے اپنی دوسری شادی بھی طلاق پر ختم ہونے کی تصدیق کردی۔

ماڈل نے تصاویر کے ساتھ کیپشن لکھا کہ پھر سے ان کی طلاق ہوگئی لیکن وہ اپنی تین خوبصورت بیٹیوں کے ساتھ بے حد خوش نصیب ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ وہ بیٹیوں کے ہمراہ زیادہ مضبوط اور زیادہ عقلمند ہوچکی ہیں، انہوں نے ابھی ہار نہیں مانی، زمانہ دیکھے گا کہ وہ کیسے آگے بڑھتی ہیں۔

ساتھ ہی انہوں نے مداحوں سے اپیل کی کہ کوئی ان سے ذاتی سوالات نہ کرے، بس ان کا رشتہ ٹوٹنا تھا، اسی پر بات ختم ہوتی ہے۔

فیا خان نے مداحوں سے اپیل کی کہو ہ ان کے اور ان کی بیٹیوں کے لیے بہت ساری دعائیں بھی کریں۔فیا خان نے جنوری 2019 میں ترکش نژاد کاروباری شخص تولگا ریکن سے شادی کی تھی، جس کے تین سال بعد مارچ 2022 میں دونوں نے جرمنی میں کورٹ میرج کی تھی۔

دونوں کا تعلق مختلف ممالک سے ہونے اور کسی تیسرے ملک میں رہنے کی وجہ سے شادی کو قانونی بنانے کے لیے دونوں نے کورٹ میرج کی تھی۔

انہیں ترک نژاد شوہر سے ایک بیٹی ہے جب کہ ماڈل نے پہلی شادی 2009 میں اداکار و ہدایت کار قاسم علی مرید کے ساتھ کی تھی۔

دونوں کے درمیان 2015 میں طلاق ہوگئی تھی، فیا خان کو قاسم علی مرید سے بھی ایک بیٹی ہے جب کہ ماڈل نے ایک بیٹی پہلی شادی سے قبل ہی گود لی تھی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!