سبق یاد نہ کرنے پر ٹیچر جلاد بن گیا، تشدد سے طالب علم جاں بحق

سبق یاد نہ کرنے پر ٹیچر جلاد بن گیا، تشدد سے طالب علم جاں بحق

ٹیچر کے تشدد سے بچے کی ٹانگ دو جگہ جبکہ کمر کی ہڈی ٹوٹی تھی، ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا
سبق یاد نہ کرنے پر ٹیچر جلاد بن گیا، تشدد سے طالب علم جاں بحق

ویب ڈیسک

|

10 Mar 2024

سرگودھا میں سبق یاد نہ کرنے والا طالب علم ٹیچر کے تشدد سے جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع سرگودھا کے نواحی علاقے بدر رانجھا میں نویں جماعت کے طالب علم کو سبق یاد نہ کرنے پر اسکول ٹیچر سمیع اللہ نے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔

تشدد کی وجہ سے طالب علم کی ٹانگ دو جگہ جبکہ کمر کی ہڈی ٹوٹ گئی تھی جس کے بعد اُس کی حالت تشویشناک ہوئی۔

اہل خانہ تشویشناک حالت میں طالب علم کو اسپتال منتقل کیا جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

واقعے کے بعد اہل خانہ کی مدعیت میں تھانہ مڈھ رانجھا میں مقدمہ درج ہوا جس کے چودہ گھنٹے کے اندر پولیس نے ٹیچر کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کردی۔

ٹیچر نے تفتیش میں بچے پر تشدد کا اعتراف کیا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!