شادی کے چند روز بعد ہی دلہا ڈکیتی مزاحمت پر قتل
ویب ڈیسک
|
24 Jan 2024
پنجاب کے علاقے ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شادی کے چند روز بعد ہی ڈکیتوں نے مزاحمت پر نوبیاہتا دلہا کو قتل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ کے تھانہ رجانہ کے علاقے میں دلہن کو سسرال لے کر جانے والے علی اسد کو لوٹ مار کی نیت سے روکا اور مال نہ دینے پر گولیاں مار کر قتل کردیا۔
بیوہ نے بتایا کہ واقعہ ٹوبہ رجانہ روڈ پر واقع ناگرہ پل کے قریب پیش آیا۔ قتل کی واردات کی اطلاع ملنے پر ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔
ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ کا کہنا تھا کہ ڈاکوؤں کی تلاش کیلیے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں، جلد ملزمان کا سراغ لگا کر انہیں کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔
پولیس نے لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال مکمل کیا اور ضروری اقدامات کے بعد لاش لواحقین کے حوالے کردی۔
Comments
0 comment