شادی میں بلائی گئی خاتون سے 3 افراد کی اجتماعی زیادتی
Webdesk
|
22 Oct 2024
مظفرگڑھ میں انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا جب شادی کی تقریب میں مدعو کی گئی مقامی فنکارہ کو تین افراد نے مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
ذرائع کے مطابق پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مظفرگڑھ کی رہائشی خاتون کو شادی میں معاوضہ دیکرپرفارم کیلئے مدعوکیاگیاتھا۔
خاتون کے مطابق رات گئے شادی کی تقریب کا فنکشن منعقد ہورہا ہے، ملزم پولیس کے چھاپے کاکہہ کر اسے وہاں سے لے گیا اورساتھیوں کے ساتھ مل کرعصمت دری کی۔
پولیس کا کہنا تھا کہ تین ملزمان کیخلاف کیس رجسٹرڈ کرلیا گیا ہے، پولیس کے مطابق خاتون کی میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد تفتیش میں مزید ملے گی تاہم ابتدائی تفتیش میں خاتون کے ساتھ زیادتی کے شواہد ملے ہیں۔
پولیس کے مطابق کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں، جلد ملزمان کو حراست میں لے لیا جائے گا۔
Comments
0 comment