6 hours ago
شمالی وزیرستان میں کارروائی کے دوران 5 خوارج ہلاک، میجر شہید
ویب ڈیسک
|
1 Aug 2026
سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں کارروائی کے دوران پانچ خوارج ہلاک جبکہ پاک فوج کے میجر شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق رزمک میں بھارتی حمایت یافتہ 'فتنہ الخوارج' سے وابستہ خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، اس موثر کارروائی کے نتیجے میں پانچ خوارج مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران، میانوالی کے 34 سالہ میجر حافظ احسان الٰہی نے بہادری سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق حافظ احسان بہادر افسر اور اپنے دستوں کی فرنٹ سے قیادت کر رہے تھے۔
آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والے خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا، یہ خوارج سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف متعدد دہشت گرد کارروائیوں اور بے گناہ شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔
فورسز کی جانب سے علاقے میں موجود کسی بھی ممکنہ بھارتی حمایت یافتہ خارجی کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے غیر ملکی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھیں گے، بہادر سپاہیوں کی یہ قربانیاں وطن کے دفاع کے عزم کو مزید مضبوط بناتی ہیں۔
Comments
0 comment