شمالی وزیرستان میں سبزی کی گاڑی سے 5 گولی لگی لاشیں برآمد
پولیس نے لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کردیا
آفتاب مہمند
|
20 Jan 2024
خیبرپختونخوا کے علاقے شمالی وزیرستان تحصیل میرعلی میں پانچ لاشیں برآمد ہوئیں ہیں جن میں سے صرف 1 کی شناخت ہوسکتی ہے۔
پولیس کے مطابق رات کے وقت نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پانچ افراد جاں بحق ہوئے، جن میں ایک ضلع کرک کا رہائشی بھی ہے تاہم باقی کا شناختی کارڈ نہ ہونے کی وجہ سے فوری شناخت نہیں ہوسکی۔
جاں بحق افراد کی لاشیں پوسٹ مارٹم کےلئے میرعلی ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردی گئیں ہیں، واردات کے بعد پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی ہے۔
مقامی عمائدین نے بتایا لاشوں کیساتھ سبزی لے جانے والی پک اپ گاڑی اور ایک مزدا گاڑی کھڑی ہے۔
Comments
0 comment