شقی القلب سفاک باپ نے تین ماہ کے بچے کو مار ڈالا

شقی القلب سفاک باپ نے تین ماہ کے بچے کو مار ڈالا

بیوی سے لڑائی کے دوران سفاک باپ نے بچے کو زمین پر پٹخ دیا
شقی القلب سفاک باپ نے تین ماہ کے بچے کو مار ڈالا

ویب ڈیسک

|

28 May 2024

لاہور میں شقی القلب باپ نے تین ماہ کے بچے کو قتل کردیا۔

لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں بیوی پر شک کرنے والے سفاک ملزم نے اپنے تین ماہ کے بیٹے کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق جوہر ٹاؤن کے رہائشی مظہر کا بیوی سے جھگڑا ہوا تھا اور دونوں کے درمیان یہ معمول کی بات تھی۔

ملزم نے جھگڑے کے دوران اپنے 3 ماہ کے بیٹے ذیشان کو پٹخ دیا۔ بچے کو اسپتال لے جایا گیا تاہم وہ دم توڑ گیا۔

ملزم موقع واردات سے فرار ہوگیا جبکہ بچے کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد لواحقین کے حوالے کردیا گیا۔

پولیس نے والدہ کی درخواست پر مظہر اور اس کی بہنوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا جبکہ مرکزی ملزم کی تلاش جاری ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!