سہراب گوٹھ میں افغان شرپسندوں کا پولیس پر حملہ

سہراب گوٹھ میں افغان شرپسندوں کا پولیس پر حملہ

سہراب گوٹھ پولیس علاقے میں مقیم افغانی افراد کے خلاف آپریشن کر رہی تھی
سہراب گوٹھ میں افغان شرپسندوں کا پولیس پر حملہ

Webdesk

|

24 Nov 2025

کراچی: شہر قائد کے علاقے سہراب گوٹھ کے جمالی گوٹھ میں پولیس کو اس وقت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا جب شرپسند عناصر نے آپریشن کے دوران پولیس پارٹی پر حملہ کر دیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے اہلکاروں پر ڈنڈوں سے حملہ کیا اور فائرنگ بھی کی جس کے نتیجے میں پولیس موبائل کو نقصان پہنچا تاہم خوش قسمتی سے تمام اہلکار محفوظ رہے۔

ترجمان پولیس کے مطابق سہراب گوٹھ پولیس علاقے میں مقیم افغانی افراد کے خلاف آپریشن کر رہی تھی اسی دوران متعدد افراد کو حراست میں لیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زیرِ حراست افغانیوں کو چھڑانے کے لیے ان کے ساتھی بڑی تعداد میں موقع پر پہنچے اور پولیس پر حملہ کر کے انہیں زبردستی چھڑا کر لے گئے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!