سکھر میں اسرائیل مخالف مظاہرے کے دوران کے ایف سی جلانے پر 10 افراد گرفتار
ویب ڈیسک
|
13 Apr 2024
سکھر میں اسرائیل مخالف مظاہرے کے دوران سیکڑوں افراد نے ایک مشہور فاسٹ فوڈ جوائنٹ KFC آؤٹ لیٹ پر دھاوا بول کر پھوڑ کی اور اسے نذر آتش کردیا۔
یہ واقعہ سکھر میں واقع ملٹری روڈ پر پیش آیا اور آگ لگانے کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
وائرل ویڈیو میں مشتعل ہجوم کو دکان کو توڑتے ہوئے جبکہ بہت سے لوگوں نے فرنیچر میں آگ لگاتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو میں مظاہرین کو اسرائیل مخالف نعرے لگاتے سنا جا سکتا ہے۔ مشتعل ہجوم نے موٹر سائیکلوں کو نذر آتش کر کے ملٹری روڈ کو بھی بلاک کر دیا۔
تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کر آنسو گیس اور لاٹھی چارج کا استعمال کرکے مظاہرین کو منتشر کیا۔
پولیس نے شہر میں فسادات میں مبینہ طور پر ملوث 8-10 لوگوں کو بھی گرفتار کیا ہے۔
اسی طرح کے ایک واقعے میں 30 مارچ کو پاکستان کے زیر انتظام آزاد جموں و کشمیر (AJK) کے میرپور شہر میں اسرائیل مخالف مظاہرین نے KFC کے ایک آؤٹ لیٹ کو توڑ دیا اور نذر آتش کر دیا۔
توڑ پھوڑ کے بعد مقامی پولیس نے سرچ آپریشن شروع کرتے ہوئے مبینہ طور پر اس جرم میں ملوث 50 سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا۔
Comments
0 comment