اسلام آباد دھماکا، بڑا ریکٹ بے نقاب، سہولت کار اور ہینڈلرز گرفتار

اسلام آباد دھماکا، بڑا ریکٹ بے نقاب، سہولت کار اور ہینڈلرز گرفتار

ہینڈلرز کو پنڈی جبکہ سہولت کار کو خیبر پختونخوا سے اٹھایا گیا ہے
اسلام آباد دھماکا، بڑا ریکٹ بے نقاب، سہولت کار اور ہینڈلرز گرفتار

ویب ڈیسک

|

13 Nov 2025

اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس کے باہر ہونے والے خودکش حملے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، جہاں سی ٹی ڈی راولپنڈی نے کارروائی کرتے ہوئے سہولت کاروں اور ہینڈلرز کا ریکٹ بے نقاب کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، پیرودھائی، ڈھوک کشمیریاں اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں چھاپوں کے دوران چھ سے سات ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ کارروائیاں متعلقہ اداروں کو اعتماد میں لے کر کی گئیں۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پانچ مشکوک افراد کو راولپنڈی اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں سے حراست میں لیا گیا ہے، جن سے الگ الگ مقامات پر تفتیش جاری ہے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق، حملہ آور گولڑہ سے کچہری تک ماسک پہن کر پہنچا اور اس سے پہلے ایک آن لائن بائیک سروس کے ذریعے 26 نمبر چونگی تک آیا تھا۔

حکام کے مطابق، یہ کارروائیاں جوڈیشل کمپلیکس حملے کے سہولت کاروں کے نیٹ ورک کو توڑنے کے لیے جاری ہیں۔ یاد رہے کہ اس خودکش حملے میں 12 افراد شہید اور 28 زخمی ہوئے تھے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!