اسلام آباد کے سنگم سے صحافی گھر سے جبری اغوا، ویڈیو بنانے پر دوسرے رپورٹر پر تشدد

اسلام آباد کے سنگم سے صحافی گھر سے جبری اغوا، ویڈیو بنانے پر دوسرے رپورٹر پر تشدد

ابھی تک کسی ادارے نے گرفتاری کی تصدیق نہیں کی، اہل خانہ کا فوری بازیابی کا مطالبہ
اسلام آباد کے سنگم سے صحافی گھر سے جبری اغوا، ویڈیو بنانے پر دوسرے رپورٹر پر تشدد

ویب ڈیسک

|

26 Mar 2025

اسلام آباد میں مقیم صحافی کو ویگو ڈاکے میں جبری طور پر نامعلوم افراد گھر سے اٹھا کر اپنے ساتھ لے گئے۔

اطلاعات کے مطابق اے وحید مراد سیکٹر جی 8 میں اپنے گھر پر تھے، رات تین بجے کے قریب ایک موبائل اور دو بڑی گاڑیاں وہاں آئیں جہاں سے انہیں ساتھ لے گئے۔

اسلام آباد کے صحافیوں کا کہنا ہے کہ وحید مراد کے گھر چھاپہ مارا گیا ہے، جس کے دوران انہیں نامعلوم افراد ساتھ لے گئے جبکہ جاتے وقت موبائل فون اور خوش دامن کا فون بھی لے کر گئے ہیں۔

اس واقعے کا علم ہونے پر نوجوان صحافی ثوبان افتخار راجہ موقع پر پہنچے اور فوٹیج بنائی تو انہیں بھی سادہ لباس اہلکاروں نے تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ موٹر سائیکل کو شدید نقصان پہنچایا اور ان کے موبائل و بیگ بھی چھین کر لے گئے ہیں۔

اے وحید مراد عرب نشریاتی ادارے کی نیوز ویب سائٹ کیلیے کام کرتے تھے اور ان کا شمار سینئر میں ہوتا تھا۔ ان کے صحافی دوستوں نے تھانے جاکر پولیس رپورٹ درج کرائی تاہم انہیں وہاں سے روایتی جواب موصول ہوا۔

دوسری جانب ابھی تک کسی قانون نافذ کرنے والے ادارے نے کارروائی یا گرفتاری کی تصدیق نہیں کی ہے تاہم اہل خانہ نے اس اقدام کو غیر آئینی و غیر قانونی قرار دیتے ہوئے فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!