8 hours ago
سندھ حکومت کا عید قربان پر 4 دن کی تعطیلات کا اعلان، سرکاری ملازمین کی 6 چھٹیاں
26 مئی سے 29 مئی 2026 تک عام تعطیلات ہوں گی، نوٹی فکیشن جاری
Webdesk
|
22 May 2026
حکومت سندھ نے عید الاضحیٰ کے موقع پر صوبے بھر میں 4 روز کی عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ کی جانب سے اعلان کے بعد تعطیلات کا باقاعدہ نوٹیفکیشن چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ کی منظوری سے جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ بھر میں 26 مئی سے 29 مئی 2026 تک عام تعطیلات ہوں گی، جس کے تحت منگل، بدھ، جمعرات اور جمعہ کو صوبے کے تمام سرکاری، نیم سرکاری اور بلدیاتی ادارے بند رہیں گے۔
تاہم، عوام کی سہولت کے پیشِ نظر ضروری خدمات کے ملازمین اور بجٹ کی تیاری میں مصروف عملہ ان چھٹیوں سے مستثنیٰ ہوگا اور اپنے فرائض انجام دیتا رہے گا۔
Comments
0 comment