سانحہ گل پلازہ، اموات کی تعداد 20 ہوگئی، 81 تاحال لاپتہ

سانحہ گل پلازہ، اموات کی تعداد 20 ہوگئی، 81 تاحال لاپتہ

6 سوختہ لاشوں کی ڈی این اے کے ذریعے شناخت ہوئی ہے
سانحہ گل پلازہ، اموات کی تعداد 20 ہوگئی، 81 تاحال لاپتہ

ویب ڈیسک

|

20 Jan 2026

سانحہ گل پلازہ کے بعد ریسکیو کا کام تیسرے روز بھی جاری ہے جبکہ اموات کی تعداد 20 تک پہنچ گئی۔

پولیس سرجن نے بتایا کہ ملبے سے ملنے والی ناقابل شناخت لاشوں میں سے چھ کی پہچان ہو گئی ہے جبکہ 14 خاندانوں نے ڈی این اے کے نمونے دیے ہیں۔

ایس ایس پی سٹی عارف عزیز کے مطابق آج سے ملبے کو ہٹانے کا کام شروع کر دیا گیا ہے اور یہ مارکیٹ کے نمائندوں کی موجودگی میں کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ملبہ اٹھا کر کے ایم سی گراؤنڈ میں اتارا جا رہا ہے راستے اور ڈمپنگ پوائنٹ پر بھی تاجر نمائندے یا ایسوسی ایشن کے عہدے دار موجود ہیں جو تمام عمل کی نگرانی کر رہے ہیں۔

ادھر جامعہ کراچی کو بھی فرانزک کیلیے 13 میں سے چھ خاندانوں نے نمونے موصول ہو کے ہیں۔پولیس سرجن کا کہنا ہے کہ اب تک چھ لاشوں کی شناخت ہو چکی ہے۔ 48 خاندانوں کے نمونے جمع کیے گئے۔

 پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ سید نے منگل کو بتایا کہ گل پلازہ سے برآمد ہونے والی 14 لاشوں کے نمونے حاصل کیے گئے ہیں جن میں سے اب تک چھ کی شناخت ہو چکی ہے۔

 ایکس پر ایک پوسٹ میں، انہوں نے کہا کہ ایک لاش کی شناخت CNIC کے ذریعے ہوئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خاندان کے 48 افراد کے نمونے بھی اکٹھے کیے گئے ہیں اور تمام نمونے آئی سی سی بی ایس، جامعہ کراچی کی سندھ فرانزک ڈی این اے لیبارٹری کو بھیج دیے گئے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!