31 mins ago
سانحہ گل پلازہ میں اموات کی تعداد 73 ہوگئی
ویب ڈیسک
|
25 Jan 2026
سانحہ گل پلازہ میں ایک اور باقیات کی شناخت کے بعد جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 73 تک پہنچ گئی۔
تفصیلات کے مطابق ڈی این اے کے ذریعے مذید ایک لاش کی شناخت کر لی گئی۔
شناخت ہونے والے کا نام عبدالحسیب ہے۔
ترجمان کے مطابق اب تک23 لاشوں کی شناخت کرلی گئی ہے جن میں سے 16 کی ڈی این اے اور باقی چہرے کی مدد سے ممکن ہوئی۔
انبار شناخت پروجیکٹ سی پی ایل سی عامر حسن کے مطابق حالیہ شناخت کے بعد مرنے والوں کی تعداد 73 تک پہنچ گئی۔
دوسری جانب ریسکیو کا کام نویں روز میں داخل ہو گیا جبکہ ڈپٹی کمشنر جنوبی کا کہنا ہے کہ 10 فیصد باقی کام کو اج مکمل کر لیا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز تیسرے فلور پر ریسکیو اینڈ سرچ اپریشن کے دوران ایک شخص کی باقیات برامد ہوئی ہیں جس کو شناخت کے لیے اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔
دوسری جانب دہلی کالونی سے تعلق رکھنے والے چھ بہن بھائیوں میں سے چار کی لاشیں شناخت کے بعد لواحیقین کے سپرد کر دی گئی ہیں جبکہ ایک بہن اور ایک بھائی تا حال لاپتا ہیں۔
متوفین کی نماز جنازہ دہلی کالونی عیدگاہ گراؤنڈ میں دوپہر تین بجے ادا کی جائے گی جس میں سیاسی و سماجی شخصیات کے ساتھ علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔
Comments
0 comment