سسرالیوں نے بہو کو چھت سے نیچے پھینک دیا
خاتون تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل، سسرالیوں اور شوہر کے خلاف مقدمہ درج
ویب ڈیسک
|
8 Mar 2024
لاہور کے علاقے گلشن راوی میں مبینہ طور پر سسرالیوں نے بہو کو چھت سے نیچے پھینک دیا۔
پولیس کے مطابق مریم نامی خاتون کو مبینہ طور پر سسرالیوں نے تیسری منزل سے نیچے دھکا دیا جسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ اسپتال میں خاتون کے بیان کی روشنی میں شوہر اور سسرالیوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے تاہم یہ بھی امکان ہے کہ خاتون نے خود ہی خودکشی کی کوشش کی ہو۔
ڈاکٹرز نے خاتون کی حالت کو انتہائی تشویشناک قرار دیتے ہوئے اگلے چند گھنٹے اہم قرار دے دیے ہیں۔
عینی شاہدین کے مطابق مریم جب نیچے آکر گری تو وہ کافی دیر تک چیختی رہی اور پھر بے ہوش ہوگئی تھی۔
Comments
0 comment