11 hours ago
سوشل میڈیا پر توہین رسالت مواد شیئر کرنے والے ملزم کو سزائے موت کا حکم
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے بنوں کے رہائشی کو موت کی سزا کا حکم دیا
ویب ڈیسک
|
21 Dec 2024
انسداد دہشت گردی پشاور کی خصوصی عدالت نے توہین رسالت کے الزام میں گرفتار ملزم کو جرم ثابت ہونے پے پر سزائے موت سنادی۔
استغاثہ کے مطابق ملزم خالد بنوں کا رہائشی ہے جس نے ایک سال قبل سوشل میڈیا پر توہین آمیز مواد شیئر کیا جو وائرل ہوگیا تھا۔
اس کے بعد ایف آئی اے کے کاؤنٹر ٹریرازم ونگ نے کارروائی کی اور ملزم کو بنوں سے حراست میں لیا اور تحقیقات مکمل کرکے چالان عدالت میں جمع کرایا۔
چالان جمع ہونے کے ملزم کے خلاف ٹرائل سینٹرل جیل پشاور میں شروع کیا، ٹرائل کے دوران تمام گواہان اور ملزم کا بیان قلمبند کیا گیا عدالت نے وکلاء دلائل مکمل کرنے کے بعد فیصلہ سنادیا اور ملزم کو ایک دفعہ میں عمر قید جبکہ توہین رسالت کے دفعہ میں پھانسی کی سزا سنادی۔
Comments
0 comment