ملک بھر میں بارشوں کا نیا اسپیل تیار، لینڈ سلائیڈنگ اور اربن فلڈنگ کا خدشہ

ملک بھر میں بارشوں کا نیا اسپیل تیار، لینڈ سلائیڈنگ اور اربن فلڈنگ کا خدشہ

مون سون ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں
ملک بھر میں بارشوں کا نیا اسپیل تیار، لینڈ سلائیڈنگ اور اربن فلڈنگ کا خدشہ

Webdesk

|

12 Aug 2026

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں 13 سے 15 اگست کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے جب کہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش بھی متوقع ہے، بارش کے باعث مختلف علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں جب کہ مغربی ہواں کا سلسلہ بھی بالائی علاقوں پر اثر انداز ہے، جس کے باعث مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر کی نیلم ویلی، مظفرآباد، راولاکوٹ، پونچھ، ہٹیاں، باغ، حویلی، سدھنوتی، کوٹلی، بھمبر اور میرپور میں 12 اگست کی رات سے 15 اگست تک وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جب کہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہوسکتی ہے۔

اس کے علاوہ گلگت بلتستان کے علاقے دیامر، استور، غذر، اسکردو، ہنزہ، گلگت، غانچے اور شگر میں بھی 12 اگست کی رات سے 15 اگست تک بارش کا امکان ہے۔

بالائی خیبرپختونخوا کے علاقوں دیر، چترال، سوات، کوہستان، ملاکنڈ، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، گلیات، بونیر، باجوڑ، مہمند، پشاور، نوشہرہ، مردان، صوابی، ہری پور، کرم اور خیبر میں بھی 12 سے 15 اگست کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

شمال مشرقی پنجاب کے علاقوں مری، سیالکوٹ، نارووال، منڈی بہاالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیرآباد، لاہور، قصور، شیخوپورہ اور ننکانہ صاحب میں بھی 12 اگست کی رات سے 15 اگست تک وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی اور پوٹھوہار کے علاقوں میں 13 اگست کی شام یا رات سے 15 اگست تک گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جب کہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش ہوسکتی ہے۔

اسی طرح سرگودھا، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، خوشاب، لیہ، بھکر، نورپور تھل، ساہیوال، پاکپتن، بہاولنگر، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان، ژوب، بارکھان اور موسی خیل میں بھی 12 اگست کی رات سے 15 اگست تک بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

سندھ کے جنوب مشرقی اور ساحلی علاقوں میں موسم جزوی طور پر ابرآلود سے ابرآلود رہنے کی توقع ہے جب کہ تھرپارکر، عمرکوٹ اور سانگھڑ میں 12 اور 13 اگست کو گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔ صوبے کے دیگر علاقوں میں آئندہ چند روز کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شدید بارش کے باعث اسلام آباد، راولپنڈی، مردان، صوابی، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ اور لاہور کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!