تھل یونیورسٹی کی طالبہ کے ساتھ 8 افراد کی اجتماعی زیادتی کی تصدیق

تھل یونیورسٹی کی طالبہ کے ساتھ 8 افراد کی اجتماعی زیادتی کی تصدیق

پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا، 6 کی گرفتاری کیلیے چھاپے
تھل یونیورسٹی کی طالبہ کے ساتھ 8 افراد کی اجتماعی زیادتی کی تصدیق

ویب ڈیسک

|

29 May 2024

تھل یونیورسٹی میں طالبہ کے ساتھ اجتماعی زیادتی ثابت ہوگئی جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے 2 افراد کو حراست کرلیا جبکہ چھ مفرور ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بھکر میں قائم یونیورسٹی میں طالبہ کے ساتھ 8 رکنی گینگ نے اجتماعی زیادتی کی اور پھر اپنی ہوس پوری کرنے کے لیے اُسے مسلسل بلیک میلنگ کا نشانہ بناکر ریپ کیا۔

متاثرہ لڑکی نے بتایا کہ ایک ملزم نے اُسے شادی کا جھانسہ دے کر زیادتی کی اور ویڈیو بنائی، بعد ازاں اسے وائرل کرنے کی دھمکی دے کر دو سال تک ہوس کا نشانہ بناتا رہا اور پھر دوستوں کو بھی اپنے ساتھ ملایا۔

طالبہ کے مطابق گزشتہ روز یونیورسٹی کے باہر سے اُسے ملزم نے 8 دوستوں کے ساتھ اغوا کر کے پرائیویٹ بوائز ہاسٹل میں لے جاکر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ لڑکی کو گزشتہ روز تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں اُس کے میڈیکل میں زیادتی ثابت ہوگئی۔

ضلعی پولیس آفیسر بھکر نے بتایا کہ لڑکی کے بیان کے بعد 8 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے دو کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ مزید چھ مفروروں کی گرفتاری کیلیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!