طالبات سے غیر اخلاقی حرکت،ملاکنڈ یونیورسٹی کے اسکینڈل سے متعلق اہم انکشافات

طالبات سے غیر اخلاقی حرکت،ملاکنڈ یونیورسٹی کے اسکینڈل سے متعلق اہم انکشافات

رپورٹ پڑھ کر آپ سر پر ہاتھ ماریں گے
طالبات سے غیر اخلاقی حرکت،ملاکنڈ یونیورسٹی کے اسکینڈل سے متعلق اہم انکشافات

ویب ڈیسک

|

12 Apr 2025

 

پشاور: ملاکنڈ یونیورسٹی میں طالبات اور اساتذہ کے خلاف غیر اخلاقی ویڈیوز بنانے کے الزامات کی تحقیقات کرنے والی انکوائری کمیٹی نے اپنی رپورٹ صوبائی حکومت کو جمع کرا دی ہے، جس میں کئی اہم انکشافات کیے گئے ہیں۔ 

 کمیٹی نے تصدیق کی ہے کہ یونیورسٹی میں کوئی ویڈیو بنانے کا گینگ موجود نہیں تھا۔ ملزم پروفیسر کے موبائل سے **کوئی غیراخلاقی ویڈیوز نہیں ملیں۔  

طالبات کی 4 ہزار نازیبا ویڈیوز کے دعوے کی کوئی حقیقت نہیں پائی گئی۔  

فروری میں ہراسانی کے واقعے کی تحقیقات میں پایا گیا کہ یونیورسٹی کو بدنام کرنے کے لیے غیر متعلقہ پوسٹس شیئر کی گئی تھیں۔  

کمیٹی کی سفارشات

کمیٹی نے تجویز دی ہے کہ یونیورسٹی کو بدنام کرنے والوں کے خلاف ایف آئی اے سے رجوع کیا جائے۔

 اس کیس میں غلط معلومات پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔    

فروری میں ہراسانی کے ایک واقعے کے بعد پروفیسر کو یونیورسٹی انتظامیہ نے معطل کر دیا تھا۔  

بعد ازاں لیویز نے اسے گرفتار بھی کر لیا تھا۔  

انکوائری کمیٹی کی سفارشات کے بعد اب صوبائی حکومت اور متعلقہ ادارے غلط معلومات پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کر سکتے ہیں۔ 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!