تنخواہ کے تقاضے پر سفاک مالک نے محنت کش کی چار انگلیاں کاٹ دیں
واقعہ قصور کے علاقے کوٹ رادھا کشن میں پیش آیا ہے
ویب ڈیسک
|
25 Mar 2024
قصور میں گودام کے مالک نے تنخواہ کا تقاضہ کرنے پر تیز دھار آلے سے ملازم کی چار انگلیاں کاٹ دیں۔
تشدد کا نشانہ بننے والے شخص کی شناخت اویس کے نام سے ہوئی ہے، جس نے بتایا کہ وہ کوٹ رادھا کشن کے قریب بھمبہ خورد کے گودام میں آجر عرفان کے ماتحت کئی سالوں سے کام کرتا تھا۔
اویس کے مطابق، وہ اپنی تنخواہ کی رقم اپنے مالک کے پاس جمع کروا رہا تھا تاکہ اسے اکھٹے پیسے جمع ہوکر مل جائیں،تاہم، جب متاثرہ نے اپنی روکی ہوئی تنخواہ کی درخواست کی تو ملزم مشتعل ہو گیا اور اس نے اپنی چار انگلیاں کاٹ دیں۔
ملازم کے اہل خانہ نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور آئی جی پنجاب پولیس سے گودام کے مالک کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا۔
Comments
0 comment