1 hour ago
تیز رفتار گاڑی کی موٹر سائیکل کو ٹکر، خاتون پل سے نیچے گر کر جاں بحق
Webdesk
|
23 Nov 2025
کراچی : بورڈ آفس پل پرتیزرفتارگاڑی کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوارخاتون پل سے نیچے گر کر جاں بحق ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں بورڈ آفس پل کے قریب افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جہاں ایک تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔
ریسکیو حکام نے بتایا ٹکر کے باعث موٹر سائیکل پر سوار خاتون پل سے نیچے جا گری اور موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔
ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ حادثے میں موٹر سائیکل سوار مرد بھی زخمی ہوا جسے فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی، جب کہ زخمی شخص کی حالت کو ڈاکٹروں نے تشویشناک قرار دیا ہے۔
عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ گاڑی بہت تیز رفتار میں تھی اور اچانک موٹر سائیکل کو ٹکر لگنے سے حادثہ پیش آیا۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور گاڑی کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے، جبکہ حادثے کے محرکات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ڈرائیور کی تلاش جاری ہے اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے واقعے کی مزید تفصیلات معلوم کی جا رہی ہیں۔
بورڈ آفس پل پر ٹریفک حادثات میں حالیہ اضافہ شہریوں کے لیے تشویش کا باعث بن رہا ہے، عوام نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ تیز رفتاری کے خلاف سخت کارروائی کی جائے تاکہ قیمتی جانیں بچائی جا سکیں۔
Comments
0 comment