تیز رفتار ٹرک نے متعدد موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا، ڈرائیور فرار

تیز رفتار ٹرک نے متعدد موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا، ڈرائیور فرار

جاں بحق نوجوان کے ورثا جناح اسپتال پہنچ گئے۔
تیز رفتار ٹرک نے متعدد موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا، ڈرائیور فرار

Webdesk

|

24 Nov 2025

کراچی: میمن گوٹھ میں ٹرک کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا تاہم حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر فرار ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے میمن گوٹھ سولنگی اسٹاپ کے قریب ایک تیز رفتار مال بردار ٹرک نے متعدد موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا۔

جس کے نتیجے میں 25 سالہ وقار موقع پر جاں بحق اور 19 سالہ واحد بخش شدید زخمی ہو گیا تاہم حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر فرار ہو گیا۔

چھیپا فاؤنڈیشن کے ترجمان چوہدری شاہد نے بتایا کہ حادثے کے بعد فوری طور پر امدادی کارروائی کی گئی اور زخمی نوجوان کو ہسپتال منتقل کیا گیا، جاں بحق نوجوان کے ورثا جناح اسپتال پہنچ گئے۔

والد نے کہا کہ ایک برس قبل بیٹے کی شادی ہوئی تھی اور آج اس کی موت کی خبر انہیں بجلی بن کر لگی۔خیال رہے کراچی میں رواں سال مختلف علاقوں میں ہیوی گاڑیوں کی ٹکر سے 235 سے زائد شہری جاں بحق ہو چکے ہیں۔

 جس پر ٹریفک پولیس کی ناکافی نگرانی اور ہیوی گاڑیوں کے ڈرائیوروں کی تیز رفتاری کو ذمہ دار قرار دیا جا رہا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!