5 hours ago
ولیمے کے دن اسٹیج پر بیٹھا حافظ قرآن دلہے کی اچانک موت

Webdesk
|
24 Feb 2025
ولیمے کے اسٹیج پر بیٹھا حافظ قرآن دلہا اچانک انتقال کردیا۔
گجرانوالہ کے گاؤں بینکہ چیمہ کا رہائشی حافظ عمر، جو شادی کے سلسلے میں اٹلی سے وطن واپس آیا تھا، ولیمے کی تقریب سے قبل حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گیا۔
تفصیلات کے مطابق، حافظ عمر گزشتہ روز شام کو ولیمے کی تقریب میں شرکت کرنے والا تھا، لیکن دوپہر کے وقت اسے دل کا دورہ پڑا۔ اہل خانہ نے فوری طور پر اسے کارڈیالوجی ہسپتال وزیرآباد منتقل کیا، لیکن وہاں ڈاکٹرز اسے بچانے میں ناکام رہے۔
نوجوان دلہا کی اچانک موت پر اہل خانہ سمیت پورا گاؤں غم کے سمندر میں ڈوب گیا۔
حافظ عمر کے تینوں بھائی بھی بیرون ملک مقیم ہیں، جو شادی کی تقریبات میں شرکت کے لیے پاکستان آئے ہوئے تھے۔ ان کی غیر متوقع موت نے خاندان کو شدید صدمے میں مبتلا کر دیا ہے۔
حافظ عمر کی وفات پر گاؤں والوں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ خاندان کے افراد نے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو صبر عطا فرمائے۔
Comments
0 comment