آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں زلزلہ
ریکٹر اسکیل پر شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی ہے
ویب ڈیسک
|
19 Feb 2024
کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں 5.5 شدت کے زلزلے سے زمین لرز اٹھی۔
گلگت، ہنزہ، گھانچی، سکردو اور دیگر علاقوں میں 5.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ جس کے بعد لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ اسی طرح کشمیر کے علاقے، نیلم، مظفرآباد سمیت مختلف علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
Comments
0 comment