2 hours ago
ظلم کی انتہا: 200 روپے کی مبینہ چوری پر ذہنی معذور شخص پر وحشیانہ تشدد
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
Webdesk
|
21 Jun 2026
سیالکوٹ: سیالکوٹ میں ظلم کی انتہا کردی گئی، 200 روپے کی مبینہ چوری پر ذہنی معذور شخص کو وحشیانہ تشدد کیا گیا، جبکہ پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس حکام کے مطابق یہ واقعہ سیالکوٹ میں پیش آیا جہاں ایک ذہنی معذور پر شخص پر 200 روپے کی چوری کا الزام لگا کر اسے شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
سوشل میڈیا پر واقعے کی لرزہ خیز ویڈیو منظرِ عام پر آنے کے بعد فوری کارروائی عمل میں لائی گئی اور بے بس شہری پر بے رحمانہ تشدد کرنے والے افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں حوالات منتقل کر دیا گیا ہے۔
Comments
0 comment