زیادتی کے بعد اسقاط حمل کی گولیاں کھانے والی 15 سالہ گھریلو ملازمہ جاں بحق
ویب ڈیسک
|
7 May 2024
لاہور کے علاقے دیالپور میں زیادتی کا شکار ہو کر حاملہ ہونے والی 15 سالہ گھریلو ملازمہ اسقاط حمل کی گولیاں کھانے کی وجہ سے جاں بحق ہوگئی۔
دیالپور کے علاقے مانانوالہ میں وسیم نامی ملزم نے ایک سال تک گھریلو ملازمہ کو زیادتی کا نشانہ بنایا جس کے باعث وہ حاملہ ہوگئی۔ ملزم نے لڑکی کو ڈاکٹر کے پاس لے جانے کے بجائے اپنے طور پر اسقاط حمل کی گولیاں کھلائیں۔
اضافی گولیاں کھانے کی وجہ سے لڑکی کی طبیعت خراب ہوئی اور وہ 17 اپریل کو اسپتال میں دم توڑ گئی تھی۔ جس کے بعد سے ملزم مفرور اور روپوش تھا۔
تاہم پولیس نے انتھک محنت اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے آج ملزم کو گرفتار کیا جس کی عمر صرف 16 سالہ بتائی گئی ہے۔ ملزم نے دوران تفتیش اپنے جرم کا اعتراف بھی کرلیا۔
Comments
0 comment