آرمی چیف نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو افطار پر بلا لیا
ویب ڈیسک
|
3 Apr 2024
چیف آف آرمی اسٹاف (COAS) جنرل سید عاصم منیر نے کاکول میں تربیتی کیمپ میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کو افطار ڈنر پر مدعو کرلیا۔
واضح رہے کہ کاکول میں 30 کھلاڑی فٹنس کے حوالے سے آرمی کے زیر نگرانی سخت ٹریننگ کررہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق افطار پارٹی جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں 7 اپریل کو ہوگی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی ایچ) نے پاک فوج کے تعاون سے کاکول میں 10 روزہ فٹنس کیمپ کا انعقاد کیا۔
"پاکستان آرمی کے تعاون سے منعقد ہونے والے کیمپ کو حکمت عملی کے مطابق کھلاڑیوں کو آنے والی سیریز اور ٹورنامنٹس کے لیے تیار کیا جارہا ہے، جس میں نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم T20I سیریز، آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف T20I سیریز، اور آئندہ آئی سی سی T20 ورلڈ شامل ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ فوجی قیادت میں کیمپ 7 اپریل کو اختتام پذیر ہوگا اور کھلاڑی دعوت افطار و ڈنر میں شرکت کے لیے ایبٹ آباد سے راولپنڈی روانہ ہوں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ پارٹی میں شرکت کے بعد گرین شرٹس کے کھلاڑی اپنے گھروں کو واپس جائیں گے۔
درج ذیل کھلاڑی فٹنس کیمپ کا حصہ ہیں:
بابر اعظم، محمد رضوان، صائم ایوب، فخر زمان، صاحبزادہ فرحان، حسیب اللہ، سعود شکیل، عثمان خان، محمد حارث، سلمان علی آغا، اعظم خان، افتخار احمد، عرفان خان نیازی، شاداب خان، عماد وسیم، اسامہ میر، محمد نواز، مہران ممتاز، ابرار احمد، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، محمد عباس آفریدی، حسن علی، محمد علی، زمان خان، محمد وسیم جونیئر، عامر جمال، حارث رؤف اور محمد عامر شامل ہیں۔
Comments
0 comment