بابر اعظم کو آرام کروانے پر غور

بابر اعظم کو آرام کروانے پر غور

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ نے نیوزی لینڈ سے ہوم سیریز کے پلان بتادیے
بابر اعظم کو آرام کروانے پر غور

ویب ڈیسک

|

17 Apr 2024

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ اظہر محمود نے بدھ کو کہا کہ پاکستان کے وائٹ بال کے کپتان بابر اعظم کو نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ہوم سیریز میں آرام دیا جاسکتا ہے۔

 اس پلان کا انکشاف نو تعینات کوچ نے پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

 اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کیویز کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز کے لیے 17 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کیا تھا۔

 سلیکشن کے بارے میں بات کرتے ہوئے سابق میڈیم پیسر نے کہا کہ وہ کھلاڑیوں سے مطمئن ہیں کیونکہ گرین شرٹس کے پاس متوازن اسکواڈ ہے۔

 49 سالہ کرکٹر نے مزید کہا کہ اچھے بلے بازوں کے ساتھ ساتھ ہمارے پاس دو آل راؤنڈر فاسٹ باؤلرز بھی ہیں جبکہ محمد عامر اور آل راؤنڈر عماد وسیم کی واپسی سے ٹیم کو تقویت ملے گی۔

 اس دوران انہوں نے نیوزی لینڈ کی بی ٹیم کے تصور کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کیوی کھلاڑیوں کا ریکارڈ اچھا ہے۔

 ہیڈ کوچ نے کہا کہ ہوم سیریز کیویز کے ساتھ ٹی 20 میچ سے زیادہ ہوگی، "یہ ورلڈ کپ سے قبل ٹیم کے لیے سیکھنے کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے ایک مددگار ایونٹ ہوگا"۔

 انہوں نے عباس آفریدی، نسیم شاہ اور شاہین آفریدی سے اچھی پرفارمنس کی امید ظاہر کی اور کہا کہ مجھے عامر جمال بہت پسند ہیں کیونکہ وہ مستقبل میں ایک بہترین آل راؤنڈر بن سکتے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ بابر اعظم کو سیریز آرام کا موقع دیا جا سکتا ہے، ہمارے پاس مزید اوپنرز ہوتے تو سیریز کے دوران مزید تبدیلیاں کی جا سکتی ہیں۔

 پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ کل (جمعرات) سے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں شروع ہوگا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!