بابر اعظم نے بھارتی کپتان روہت شرما کو مات دیدی

بابر اعظم نے بھارتی کپتان روہت شرما کو مات دیدی

بابر اعظم اس اننگ میں 20 واں رنز اسکور کرتے ہی روہت شرما (3974) رنز کو پیچھے چھوڑ دیا
بابر اعظم نے بھارتی کپتان روہت شرما کو مات دیدی

Webdesk

|

27 May 2024

پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھارتی ہم منصب کو پیچھے چھوڑ دیا اور اب انہوں نے ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑنے پر نظریں جما لی ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں اگرچہ ٹیم کو فتح نہ دلا سکے تاہم 32 رنز کی اننگ کھیل کر انہوں نے بھارتی کپتان کو ٹی ٹوئنٹی میں زیادہ رنز بنانے والوں میں پیچھے چھوڑ دیا۔

برمنگھم میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو انگلینڈ نے 23 رنز سے شکست دے کر چار میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی تاہم یہ میچ کپتان بابر اعظم کو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والوں کی فہرست میں دوسرے نمبرآگئے۔

بابر اعظم اس اننگ میں 20 واں رنز اسکور کرتے ہی روہت شرما (3974) رنز کو پیچھے چھوڑ دیا، جو انہوں نے 151 میچوں میں بنا رکھے ہیں۔قومی کپتان نے اس میچ میں 32 رنز کی اننگ کھیلی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!