بدقسمتی سے بنگلادیش کیخلاف موقع نہیں ملا، ساجد خان

بدقسمتی سے بنگلادیش کیخلاف موقع نہیں ملا، ساجد خان

ساجد خان کا کہنا تھا کہ مجھے جب موقع ملتا ہے میں پرفارم کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔
بدقسمتی سے بنگلادیش کیخلاف موقع نہیں ملا، ساجد خان

Webdesk

|

17 Oct 2024

ملتان: پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسپنر ساجد خان نے کہا ہے کہ میں نے خود کو تیار رکھا ہوا تھا، بدقسمتی سے بنگلا دیش کے خلاف موقع نہیں ملا۔

ملتان میں انگلینڈ کے خلاف کھیل ختم ہونے کے بعد گفتگوکرتے ہوئے ساجد خان کا کہنا تھا کہ مجھے جب موقع ملتا ہے میں پرفارم کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ موقع ملنا نہ ملنا قسمت کی بات ہوتی ہے، اپنی پرفارمنس پر فوکس رکھتا ہوں۔ملتان کے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کی پہلی اننگز کو ساجد خان نے ہی بڑا جھٹکا دیا، انہوں نے پہلے ٹیسٹ کے ٹرپل سنچری میکر ہیری بروک سمیت 4 اہم کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اپنی پرفارمنس پر بات کرتے ہوئے ساجد خان کا کہنا تھا کہ جو روٹ اور ٹرپل سنچری میکر ہیری بروک کو آؤٹ کر کے خوشی ہوئی۔

 انہوں نے یہ بھی کہا کہ پچ کے درمیان میں کچھ نہیں ہے لیکن سائیڈ سے ٹرائی کرنا پڑ رہی ہے۔ ہیری بروک بیک فٹ پر کھیل رہے تھے، انہیں پلان کیا ہوا تھا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!