ڈیرن سیمی کا بھی پاکستان ٹیم کا ہیڈ کوچ بننے سے انکار

ڈیرن سیمی کا بھی پاکستان ٹیم کا ہیڈ کوچ بننے سے انکار

(پی سی بی) کی جانب سے قومی ٹیم کا ہیڈ کوچ بنائے جانے کی پیشکش کی گئی تھی، جس پر انہوں نے معذرت کرلی۔
ڈیرن سیمی کا بھی پاکستان ٹیم کا ہیڈ کوچ بننے سے انکار

Webdesk

|

18 Mar 2024

 کراچی: سابق آسٹریلوی آل راؤنڈر شین واٹسن کے بعد ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان ڈیرن سیمی نے بھی پاکستان کی قومی ٹیم کا ہیڈ کوچ بننے سے معذرت کرلی ہے۔

رپورٹس کے مطابق ڈیرن سیمی کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے قومی ٹیم کا ہیڈ کوچ بنائے جانے کی پیشکش کی گئی تھی، جس پر انہوں نے معذرت کرلی۔

ڈیرن سیمی اس وقت ون ڈے اور ٹی20 میں سائیڈ ہیڈ کوچ کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں، اس وجہ سے پاکستان کرکٹ بورڈ سے معاہدہ نہیں کرسکتے۔

ڈیرن سیمی کی جانب سے انکار کی وجہ ویسٹ انڈیز بورڈ کے ساتھ کیا گیا موجودہ معاہدہ ہے، واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ 9میں بھی ڈیرن سیمی پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ کے فرائض انجام دے رہے تھے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!