دنیا کرکٹ کا کم عمر ترین نانا بن گیا، شاہد آفریدی کا نواسے کی پیدائش پر پیغام

دنیا کرکٹ کا کم عمر ترین نانا بن گیا، شاہد آفریدی کا نواسے کی پیدائش پر پیغام

شاہین آفریدی کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی جس کا نام انہوں نے علی یار رکھا ہے
دنیا کرکٹ کا کم عمر ترین نانا بن گیا، شاہد آفریدی کا نواسے کی پیدائش پر پیغام

Webdesk

|

24 Aug 2024

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر اور شاہد آفریدی کے داماد شاہین شاہ آفریدی کے گھر بیٹے کی ولادت ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ شاہد آفریدی کی صاحبزادی انشا قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر کی اہلیہ ہیں جنہوں نے آج بیٹے کو جنم دیا ہے۔

شاہین آفریدی نے بیٹے کی پیدائش کی خوش خبری سناتے ہوئے بتایا کہ زچہ اور بچہ دونوں ٹھیک ہیں اور انہوں نے بیٹے کا نام علی یار رکھا ہے۔

واضح رہے کہ شاہین آفریدی کی شادی شاہد آفریدی کی بیٹی انشاء آفریدی سے گزشتہ برس ہوئی تھی۔

نواسے کی پیدائش پر قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور دنیائے کرکٹ کے معروف آل راؤنڈر شاہد آفریدی بھی خوشی سے نہال ہیں جس کا اظہار انہوں نے اپنے پیغام کے ذریعے بھی کیا۔

شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی سائٹ پر ایک پیغام مین لکھا کہ ’دنیاِ کرکٹ کے کم عمر ترین نانا بننے پر آپ تمام احباب کے محبتوں بھرے پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ ’ہماری خوشیوں میں شامل ہونے پر میں اور میری فیملی آپ سب لوگوں کا دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں‘۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!