دورہ آسٹریلیا، فخرزمان کی ٹیم میں شمولیت کٹھائی میں پڑ گئی
دورہ آسٹریلیا کے لیے اسکواڈ میں فخر کا انتخاب مشکل ہوگا۔
Webdesk
|
20 Oct 2024
کراچی: پاکستان کے بہترین بلے باز فخرزمان کا دورہ آسٹریلیا کے لیے انتخاب دشوار نظر آنے لگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گھٹنے میں مسائل کے باعث وہ فٹنس ٹیسٹ میں ناکام ہوچکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق دورہ آسٹریلیا کے لیے اسکواڈ میں فخر کا انتخاب مشکل ہوگا۔
بائیں ہاتھ کے بلے باز فٹنس ٹیسٹ میں ناکام ہوچکے ہیں۔ ویسٹ انڈیز سے طویل سفر کرکے واپس آتے ہی انھیں 8منٹ میں 2کلومیٹر دوڑ کا ٹاسک دیا گیا جسے وہ پورا نہیں کرپائے۔
Comments
0 comment