دوسرا ٹیسٹ ، بابر اعظم کو ڈراپ کئے جانے کا امکان
دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 15 اکتوبر سے شروع ہو گا
Webdesk
|
13 Oct 2024
انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے بابر اعظم کو ڈراپ کئے جانے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے، سابق کپتان کو آرام دینے کی تجویز زیر غور ہے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 15 اکتوبر سے شروع ہو گا۔ پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں آج ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس کریں گی۔
دوسرے ٹیسٹ کے لیے قومی اسکواڈ میں تبدیلیوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے،دوسرے ٹیسٹ کے لیے اسکواڈ کا اعلان تاحال نہیں کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق آٹ آف فارم بابر اعظم کو آرام دینے کی تجویز ہے، بابر اعظم کے آرام کی تجویز سلیکٹرز نے دی ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کے اسکواڈ میں متعدد تبدیلیاں متوقع ہیں، نعمان علی اور ساجد خان کی پلیئنگ الیون میں واپسی متوقع ہے۔
Comments
0 comment