فیصلہ سازوں سے ہاتھ جوڑ کر اپیل ہے وہ ملک کو اس کیفیت سے نکالیں، آفریدی

فیصلہ سازوں سے ہاتھ جوڑ کر اپیل ہے وہ ملک کو اس کیفیت سے نکالیں، آفریدی

عام آدمی روز کی نئی کہانی سے تنگ آگیا، اُس کا مسئلہ مہنگائی اور بے روزگاری ہے، شاہد آفریدی
فیصلہ سازوں سے ہاتھ جوڑ کر اپیل ہے وہ ملک کو اس کیفیت سے نکالیں، آفریدی

ویب ڈیسک

|

17 Feb 2024

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ فیصلہ سازوں سے ہاتھ جوڑ کر اپیل ہے کہ وہ ملک کو ہیجانی کیفیت سے نکالیں۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے ایک پیغام میں شاہد آفریدی نے کہا کہ ’عام آدمی ہر روز ایک نئی کہانی سے تنگ آگیا ہے کیونکہ اُس کا مسئلہ مہنگائی ار بے روزگاری ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ فیصلہ سازوں سے ہاتھ جوڑ کر اپیل ہے کہ وہ آپ میں مل بیٹھ کر ملک کو ہیجانی کیفیت سے نکالیں کیونکہ پہلے ہی بہت تماشہ بن چکا ہے۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستان اب مزید صدمے برادشت نہیں کرسکتا، خدارا سب اپنی آنے والی نسلوں اور ملک کیلیے ایک ہوجائیں۔

 

https://x.com/SAfridiOfficial/status/1758858333799280922?s=20

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!