ہاردک پانڈیا نے گرل فرینڈ کو قیمتی گاڑی مرسڈیز تحفے میں دے دی

ہاردک پانڈیا نے گرل فرینڈ کو قیمتی گاڑی مرسڈیز تحفے میں دے دی

ہاردک پانڈیا اور مہیکا شرما گزشتہ کچھ عرصے سے اپنی دوستی اور مشترکہ عوامی تقریبات کے باعث خبروں میں ہیں۔
ہاردک پانڈیا نے گرل فرینڈ کو قیمتی گاڑی مرسڈیز تحفے میں دے دی

Webdesk

|

30 Mar 2026

 نئی دہلی: بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا نے اپنی گرل فرینڈ مہیکا شرما کو قیمتی مرسڈیز گاڑی تحفے میں دے دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہاردک پانڈیا نے مہیکا شرما کو مرسڈیز بینز وی کلاس گاڑی تحفے میں دی جس کی قیمت تقریبا 1.7 کروڑ بھارتی روپے بتائی جا رہی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں دونوں کو شو روم میں نئی گاڑی وصول کرتے دیکھا جا سکتا ہے جس کے بعد یہ خبر تیزی سے پھلنے لگی ، رپورٹ کے مطابق یہ خبر ایسے وقت میں سامنے آئی جب ہاردک پانڈیا انڈین پریمیئر لیگ میں ممبئی انڈینز کی قیادت کے لیے میدان میں اترنے والے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ہاردک پانڈیا لگژری گاڑیوں کے شوقین ہیں اور ان کے پاس پہلے ہی کئی مہنگی گاڑیاں موجود ہیں جن میں رولز رائس، لیمبورگینی اور آڈی جیسے برانڈز کی گاڑیاں شامل ہیں۔

حال ہی میں انہوں نے ایک مہنگی فیراری بھی خریدی تھی۔ واضح رہے کہ ہاردک پانڈیا اور مہیکا شرما گزشتہ کچھ عرصے سے اپنی دوستی اور مشترکہ عوامی تقریبات کے باعث خبروں میں ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!