جو ٹیم کے لیے بہترین ہو گا وہ کریں گے ،بابر اعظم

جو ٹیم کے لیے بہترین ہو گا وہ کریں گے ،بابر اعظم

ٹیم کی ترجیح پہلے ہوتی ہے، یہ میرا، رضوان، صائم اور فخر کے ٹاپ آرڈر کا معاملہ نہیں
جو ٹیم کے لیے بہترین ہو گا وہ کریں گے ،بابر اعظم

Webdesk

|

6 May 2024

 لاہور:پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ جو ٹیم کے لیے بہترین ہو گا وہ کریں گے ، ذاتی فیصلے نہیں ہو رہے، سات سلیکٹرز ہیں، سب کی مشاورت سے فیصلے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم کی ترجیح پہلے ہوتی ہے، یہ میرا، رضوان، صائم اور فخر کے ٹاپ آرڈر کا معاملہ نہیں،میرے لئے تمام کھلاڑی اہم ہے، امیدرکھنی چاہیے، ہماری پوری کوشش ہوتی ہے کہ قوم کی امیدٹوٹنے نہ پائے، کرکٹ پوری قوم کوایک پیج پرلاتی ہے، ہم اپنابہترسے بہترکرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے پی سی بی ہیڈ کوارٹر قذافی سٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ کپتان بابر اعظم نے کہا کہ جوٹیم کے لئے بہتر ہوگاوہ کریں گے میرے لئے تمام پندرہ کھلاڑی اہم ہیں میچزمیں پچ کے مطابق پلاننگ کریں گے۔

ہر میچ میں 200 رنز نہیں ہوتے کنڈیشن دیکھنا پڑتی ہیں، ہم وہاں جاکر دیکھیں گے یہ کیا صورتحال ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہورہی سب سے ہم نے مشاورت کی ہے جوکھلاڑی ٹیم کے لئے بہترتھے انکو ٹیم میں شامل کیاگیاہے۔

 محمدحارث کوپی ایس ایل میں موقع ملا الیکن وہ اچھی کارکردی نہ دکھاسکے اس وقت فخرزمان، صائم ایوب اورمحمدرضوان بہترپرفارم کررہے ہیں محمدحارث کی ٹاپ آڈرمیں جگہ نہیں بن ، ماضی میں جو ہوگیا وہ ہوگیا، پہلے ٹرافی نہیں جیت سکے تھے مگر اس مرتبہ اعتماد اور یقین ہے کہ ٹرافی ہم لے کر آئیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ عامر جمال کو تھوڑا وقت لگے گا، جتنا کھیلے گا اتنا ہی سیکھے گا، عامر جمال کی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پرفارمنس ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حارث روف پر واپسی کا پریشر ہے، لیکن اس نے جلدی ریکور کرلیا،حارث روف کی ٹی ٹوئنٹی میں بہترین پرفارمنسز ہے۔

بابراعظم نے کہا حسن علی کو بیک اپ کے طور پر شامل کیا گیا ہے، حسن علی کے بارے میں سلیکٹرز کلیئر کرچکے ہیں، اس کے پاس تجربہ ہے، سب سلیکٹرز نے مل کر یہ فیصلہ کیا ہے، سلیکشن میں کسی پلیئر کے ساتھ زیادتی نہیں کی گئی۔

ہمارافوکس صرف جیت ہے ،یقین ہے ورلڈکپ جیت کرلائیں گے کھلاڑی آپس میں یہہی باتیں کررہے ہیں کہ ورلڈکپ کیسے جیتیں؟صرف ویرات کوہلی کے خلاف پلاننگ نہیں کررہے بلکہ ہم پوری بھارتی ٹیم کے خلاف منصوبہ بندی کریں گے ۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!