جاوید میانداد کا شاہین آفریدی کی کپتانی سے متعلق اہم بیان
Webdesk
|
19 Apr 2024
کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان باز جاوید میانداد نے کہا ہے کہ شاہین آفریدی کو بطور کپتان اپنی صلاحیتیں منوانے کے لیے تھوڑا وقت دینا چاہیے تھا۔
ایک انٹرویو میں اْنہوں نے رواں سال ہونے والے ٹی 20 ورلڈکپ میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے قومی ٹیم کو نصیحت کی کہ تمام کھلاڑیوں کو ایک ٹیم کی طرح کھیلنے اور پروفیشنل رہنے کی ضرورت ہے۔
جاوید میانداد نے کہا کہ کرکٹ ایک کھیل ہے اور اس میں اختلافات بھی ہوسکتے ہیں تاہم قومی ٹیم کو ذمہ داری سے کام لینا چاہیے اور ان کی پہلی ترجیح پاکستان ہونا چاہیے۔
اْنہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے یہ بھی کہا کہ شاہین شاہ آفریدی کو کپتان ہونا چاہیے تھا کیونکہ انہیں حال ہی میں کپتان بنایا گیا تھا تو انہیں اپنی اہلیت ثابت کرنے کے لیے تھوڑا وقت دینا چاہیے تھا۔
جاوید میانداد نے شاہین شاہ آفریدی کے ہاتھوں میں قومی ٹیم کی قیادت دینے کی مکمل طور پر حمایت کی۔
Comments
0 comment