کاکول فزیکل ٹریننگ کیمپ، بابر اعظم کا اہم بیان سامنے آگیا

کاکول فزیکل ٹریننگ کیمپ، بابر اعظم کا اہم بیان سامنے آگیا

پاکستان آرمی کے ٹرینرز سے ملنے والی اس ٹریننگ کے کھلاڑیوں کی فٹنس اور کارکردگی پر مثبت اثرات مرتب ہونگے۔
کاکول فزیکل ٹریننگ کیمپ، بابر اعظم کا اہم بیان سامنے آگیا

Webdesk

|

7 Apr 2024

 اسلام آباد: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے کاکول میں منعقدہ فزیکل ٹریننگ کیمپ کو انتہائی کارآمد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کیمپ کا بنیادی مقصد اتحاد اور ٹیم بانڈنگ تھی۔

پاکستان آرمی کے ٹرینرز سے ملنے والی اس ٹریننگ کے کھلاڑیوں کی فٹنس اور کارکردگی پر مثبت اثرات مرتب ہونگے۔

ان کھلاڑیوں کا پی سی بی ڈیجیٹل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہنا ہے کہ  کیمپ میں کھلاڑیوں کو اکٹھے ہونے کا موقع ملا اور سب نے ایک ایک لمحے سے بھرپور لطف اٹھایا۔

پاکستان کے وائٹ بال کپتان بابراعظم نے کہا کہ اس کیمپ سے نہ صرف کھلاڑیوں کو اپنی فٹنس بہتر بنانے کا موقع ملا بلکہ اس کیمپ کا بنیادی مقصد کھلاڑیوں میں اتحاد اور ٹیم بانڈنگ تھا۔اس سلسلے میں لیکچرز بھی ہوئے۔

بابراعظم نے کہا کہ ان کے لیے اس طرح کے فزیکل ٹریننگ کیمپ میں حصہ لینے کا یہ تیسرا موقع ہے اور وہ جب بھی یہاں آئے ہیں کچھ نہ کچھ سیکھ کر گئے ہیں۔

بابراعظم نے کہا کہ یہ کیمپ اس لیے مختلف ہے کہ اس میں کرکٹ نہیں تھی۔یہاں صرف فزیکل فٹنس اسپیڈ پھرتی اور اسٹرینتھ پر کام ہوا جبکہ اصل چیز ٹیم یونیٹی تھی جس پر بہت کام ہوا ہے۔

اس طرح کے کیمپس بہت فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں جب آپ ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزارتے ہیں۔بابراعظم نے کہا کہ یہ کیمپ ہمارے لیے اس لیے بھی اہم ہے کہ اب ہمیں متواتر کرکٹ کھیلنی ہے کیونکہ ہمیں اب فزیکل فٹنس کی فکر نہیں ہوگی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!